سندھی زبان کے مشہور کہانی کار، نثر نگار، کالم نگار اور ٹی وی کے ڈراما نگار، امر جلیل 8 نومبر 1936ء میں سندھ کے مشہور شہر روہڑی میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام عبدالجلیل ولد عبدالغنی قاضی ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی کے رتن تالہ پرائمری اسکول سے حاصل کی۔ مزید بی۔اے۔ تک کی تعلیم نوابشاہ سے حاصل کی۔ پھر دوبارہ کراچی آئے اور کراچی یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم۔اے۔ کیا۔ اس کے علاوہ ایم۔اے ہسٹری بھی ہے۔ اس دوران انہوں نے کرکٹ راند میں بھی نام کمایا۔ انہیں بچپن سے ہی لکھنے کا شوق تھا۔ 1956ء میں ان کی پہلی کہانی "اندرا" کے عنوان سے نوابشاہ سے نکلنے والے سندھی رسالے "ادا" میں شائع ہوئی۔ 1963ء میں ان کا پہلا اسٹیج ڈرامہ "انسان"، "نیشنل تھیٹر، کراچی" میں پیش کیا گیا۔ ان کا ریڈیو کے لیے لکھا گیا پہلا ڈرامہ "دریاء توتی دانهن" 1967ء میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے نشر کیا گیا۔ 1968ء میں ان کی پہلی لکھی ہوئی فلم کہانی "نوری جام تماچی" تھی۔ "تنھنجون منھنجون گلاھیوں" کے عنوان سے ان کا پہلا اخبار ی کالم 4 مئی 1972ء کو روزانہ ہلال پاکستان میں شائع ہوا۔ اسی نام سے ان کے کالموں کا مجموعہ بھی شائع ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے کالموں کا دوسرا مجموعہ "سنڌو منھنجي ساهه ۾" بھی شائع ہوا ہے۔ ان کی اردو میں پہلا کالم "کچھ سچ کچھ جھوٹ" اپریل 1974ء میں ہفتہ وار "الفتح" میں شائع ہوا۔ ان کی کہانیوں کا پہلا مجموعہ "دل کی دنیا" ہے، جو پہلی بار 1968ء میں شائع ہوا۔ اس کتاب کے کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ یہ کتاب دوسری زبانوں میں بھی ترجمہ ہوئی ہے۔ امر جلیل کو اس کتاب پر ادبی انعام بھی ملا ہے۔ اس کے علاوہ، فلسفہ، تاریخ، سیاست اور کہانی کے موضوع پر کئی مجموعے شائع ہوئے ہیں، جن میں: (1) ’جڏھن مان نہ ھوندس‘ (کہانیاں: 1971ء)، (2) ’تاریخ جو کفن‘ (کہانیاں: 1983ء)، (3) ’ٽيون وجود‘ (کہانیاں: 1986ء)، (4) ’منھنجو ڏس آسمان کان پڇو‘، (5) ’رني ڪوٽ جو خزانو‘ (کہانیاں: 1988ء)، (6) ’جيجل ماءُ‘، (7) امر جليل جون اوائلي ڪھاڻيون، (8) ’چنڊ وسامي ويو‘ (1998ء)، (9) ’چيني ۽ چرٻٽ جون ڪھاڻيون‘، (10) ’ادب ۽ سياست‘ (2010ء)، (11) ’سنڌ نامو‘ (2011ء)، (12) ’ھيءَ منھنجي سنڌ ته ناهي‘، (13) ’فدا حُسين ڦودني، ڌڻي بخش ڌني ۽ ڦندڻ جا ڪالم‘، (14) ’سنڌو بقا مان فنا آهيان‘ (2013ء)، (15) ‘آڏي پڇائن ۾‘ (آتم کہانی: 2013ء)، (16) ’منھنجي نصيبن ۾ تون نه آهين‘ (کالم: 2014ء)، (17) ’قانون جو ڪفن‘ (2015ء)، (18) ’امر جليل نمبر‘ (ترتیب: سليم ميمڻ 2015ء)، (19) ’ڪراڙو گدڙ‘ (2015ء) اور (20) ’زوال جو عڪس‘ (2015ء)، (21) ’جمود‘ (2015ء)، (22) ’انڪار‘ (2016ء)، (23) ’اڪ دور ڪي ان ڪھي ڪھاني‘ (اردو: 2019ء)، (24) ’لاشعور ڪي سرحد‘ (اردو افسانے: 2019ء) وغیرہ شامل ہیں۔ ہر مجموعے کے کئی چھاپے شائع ہو چکے ہیں۔ ان کا ناول "نيٺ گونگي ڳالهايو"، جس کی 10 ہزار سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ امر جلیل کی تحریر کا اسلوب بیان نہایت دلکش اور بے مثال ہے۔ امر جلیل اپنی تخلیقات کی سلسلے میں کئی انعام، اعزاز اور ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ جن میں خاص یہ ہیں، پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ، شاہ لطیف ایکسلینس ایوارڈ، پاکستان رائٹرز ایوارڈ (دو بار)، سنڌالاجي ایوارڈ، بیسٽ پلے آف ڈیکڈ ایوارڈ، کل بھارت سنڌی ساہت سبھا نیشنل ایوارڈ (بھارت)۔ ماضی میں اپنی انقلابی تحریروں کی وجہ سے اکثر حکومت کی نظر میں معتوب رہے ہیں۔ امر جلیل کا ریڈیو پاکستان کراچی کی ملازمت چھوڑنے بھی اس سلسلے کی کڑی ہے، جہاں وہ ریجنل مینیجر تھے۔ مشہور ’سھڻي‘ رسالہ ان کی کہانی "سرد لاش جو سفر" شائع ہونے کی وجہ سے، پابندی کے تحت رہا۔ سختیوں ہونے کے باوجود امر لکھنے نہ چھوڑے۔ ٹی وی سے سندھی اور اردو میں ڈرامے بھی کافی تعداد میں پیش ہو چکے ہیں۔ 27 سال تک اسلام آباد میں رہے، جہاں علّامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے "انسٽی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی" کے بانی ڈائریکٹر رہے۔ وہ کچھ وقت کے لیے اس یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔ انگریزی، اردو اخبار میں مسلسل کالم لکھتے رہے ہیں۔ ایک مختصر عرصے کے لیے سندھی لینگویج اتھارٹی کے، سال 1997ء میں چیئرمین بھی رہے۔ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر بھی رہے ہیں، انہیں سندھی ادبی سنگت سندھ کی طرف سے "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ" دیا گیا ہے۔ 29 جون 2008ء کو شاہ لطیف چیئر اور دیگر اداروں کی طرف سے ان کی تحریروں کی طلائی جوبلی کی بڑی تقریب کراچی میں منائی گئی جس میں سندھ کے اکثر اداروں نے انہیں اعزازی شیلڈز دیں۔ ان کی کہانیوں کا ایک انگریزی کتاب انڈیا میں شائع ہوئی ہے، اب مستقل طور پر اسلام آباد چھوڑ کر، کراچی کے 'کلفٹن' کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں اور سندھ ٹی وی سے 'کلاس روم' نام کا پروگرام کرتے ہیں۔ نامور محقق مختار احمد ملاح، امر جلیل کی ادبی سفر پر ایک کتاب "ھڪ ليکڪ جو تخليقي سفر" کے نام سے ترتیب دے کر شائع کیا ہے۔
نوٹ: یہ پروفائل سنڌيانا انسائيڪلوپيڊيا کی ویب سائٹ سے لیا گیا ہے اور تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے جبران زیب نے تیار کیا ہے۔


No comments: